10 اگست، 2016، 4:04 PM

پہلے ترک فوجی نے امریکہ میں پناہ لینے کی درخواست کردی

پہلے ترک فوجی نے امریکہ میں پناہ لینے کی درخواست کردی

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار ایک ترک فوجی نے امریکہ سے پناہ لینے کی درخواست کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے قنل کیا ہے کہ  پہلے ترک فوجی نے امریکہ میں پناہ لینے کی درخواست کردی ۔ترکی  میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد  پہلی بار ایک ترک فوجی نے امریکہ سے پناہ لینے کی درخواست دائرکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار کسی ترک فوجی نے امریکہ میں پناہ لینے کی درخواست کی ہے۔ ترکی کا یہ فوجی امریکی ریاست ویرجینیا میں نیٹو کی فوجی چھاونی میں خدمت انجام دے رہا تھا ۔ ترک سفارتخانہ کے مطابق ایڈمرل مصطفی اوکورلو نے ترک حکومت کی طرف سے تفتیش کے احکامات مسترد کرتے ہوئے امریکہ سے پناہندگی کی درخواست کردی ہے۔ ادھر ترکی امریکہ سے فوجی بغاوت کے سرغنہ اور مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی واپسی کا مطالبہ کررہا ہے۔

News ID 1866122

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha